جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نندی پور پاور منصوبہ 57 ارب روپے کھا گیا، بند کیوں پڑا ہے؟

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ 57ارب روپے کھا چکا ، پھر بھی بند کیوں پڑا ہے ؟ وزارت پانی و بجلی نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ذمہ دار ایم ڈی کو ٹھہرا دیا، 3 دن میں جواب طلب کر لیا گیا۔ نندی پور پاور پراجیکٹ ہے 425 میگاواٹ کا مگر یہ بس دکھاوا ہی نکلا، اتنی بجلی پیدا کرنے کی تو صلاحیت ہی نہیں،وجہ نکلی پراجیکٹ انتظامیہ کی غفلت ، نا اہلی اور معاملات کو دبائے رکھنا۔ وزارت پانی وبجلی نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے ایم ڈی محمد محمود کو چارج شیٹ کر دیا، وضاحت دینے کے لیے دن ملے ہیں صرف 3 ۔ ایم ڈی سے پوچھا گیا ہے کہ چینی کمپنی ڈونگ فنگ کو کنٹریکٹ دینے میں قواعد و ضوابط نظر انداز کر کے انتہائی نرمی کیوں برتی گئی؟کنٹریکٹر نے پاور پلانٹ کو فیول فراہم کرنے والا یونٹ کم صلاحیت کا لگایا ، بجلی کی پیداوار کم ہوئی ، معاملہ پراجیکٹ انتظامیہ کے علم میں تھا مگر اسے اعلیٰ حکام سے خفیہ رکھا گیا ، کیوں؟ قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا اور اب بھی ہو رہا ہے، کنٹریکٹرکو جرمانہ تک نہ کیا گیا، کیوں؟ نندی پور انتظامیہ اضافی سکڈز لگاکرمنصوبے کے نقائص دور کرنے میں ناکام رہی ، کیوں؟ وزارت پانی و بجلی کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ چلانے کا انتظام آؤٹ سورس کرنے کے لیے جو ٹینڈر جاری ہوئے ان میں بھی غلطیاں پائی گئیں۔ نندی پور پاور پلانٹ آزمائشی پیداوار کے بعد بند پڑا ہے، بجلی نہیں بنے گی اور نہ بکے گی تو منصوبے کے قرضوں کی واپسی کیسے ہو گی؟ وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کی انتظامیہ ناکام ہوئی، ایم ڈی جواب دیں اور وہ بھی 3 دن کے اندر۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…