کراچی(نیوزڈیسک) رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے لانڈھی میں البرق جم خانہ میں سرجیکل کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، برآمد کیا گیا اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کی جانب سے شہرمیں ٹارگٹ کلنگ اوردیگر کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔رینجرز کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں کی گئی یہ کارروائی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ہی کی نشاندہی پر عمل میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری رینجرز کے آپریشن کو 2 برس مکمل ہوگئے ہیں۔
کراچی میں رینجرزکی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
5
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں