بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

ٹریبونل کے 3 ججوں کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ حکومت کا نہیں، سعد رفیق

datetime 5  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگی وزیرنے الیکشن کمیشن پروارکردیاجس پرایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے ۔ .وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونلز کے3ججوں کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے،حکومت کا نہیں،استعفوں کے معاملے میں جو رویہ پی ٹی آئی سے تھا وہی ایم کیو ایم سے ہے،پیپلزپارٹی سے لڑائی نہیں کریں گے۔ لاہور کی ریلوے والٹن اکیڈیمی میں ریلوے کے63 ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی،چاک و چوبند 46 لیڈیز سمیت 502 کمانڈوز نے پریڈ میں حصہ لیا،،ملی نغموں کی دھنوں پر وزیر ریلوے کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں کئی ٹارگٹ حاصل کرنے کی نوید سنائی تو چیلنجوں کا بھی ذکر کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ، این اے 125 کا مقدمہ عدالت میں جبکہ این اے 122 اور 154کا عوامی عدالت میں لڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونلز کی تعیناتیوں کا الیکشن کمیشن ذمےدار ہے،الیکشن ٹریبونلز کے3ججوں کو توسیع نہیں ملی تو یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا کیس وزیر اعظم سیکرٹریٹ پہنچ گیا ہے،جلد خوشخبری ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…