کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی واقتصادی شبہ رگ کراچی میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو مقامی فٹبالر ز کو جاں بحق کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی ۔جمشید کوارٹرز پولسی کے ایس ایس پی اختر فاروق نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ منظور اور 25 سالہ سمیع اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں بعدازاں اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ان کے بقول جاں بحق ہونیوالے افراد فٹبالر تھے اور ایک مقامی کلب سے وابستہ تھے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جائے واردات سے پولیس کو 9 ایم ایم پستول کے نوخالی خول ملے ہیں جب کہ واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے