اسلام آباد(آن لائن) یوم دفاع کے موقع پر کل جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے سکیورٹی کے بھی غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر اتوار کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر دوبجے تک راولپنڈی اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی اس حوالے سے متعلقہ حکام نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو موبائل سروس بند کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں جبکہ دوپہر دو بجے کے بعد موبائل سروس کو بحال کردیا جائے گا ۔