کراچی(نیوز ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی کے گرفتار افسرشعیب وارثی نے تفتیشی افسران کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس کے کراچی سمیت ملک بھر میں 6سی این جی اسٹیشن اور ایک درجن سے زائد برف کے کارخانے ہیںجو مختلف لوگوں کے نام سے چل رہے ہیں جبکہ کراچی ڈیفنس میں 4بنگلے کرائے پر دیئے ہوئے ہیں‘دوسری جانب ملزم کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شعیب وارثی نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا‘اس ضمن میں جھوٹاپروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔جنگ رپورٹر آغا خالد کے مطابق شعیب وارثی نے اپنے اعترافی بیان میںسابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی ‘سابق وزیر ڈاکٹر عاصم اور نوید قمر کے دور میں گاﺅں گوٹھوں کے نام پر کی گئی اربوں روپے کی کرپشن سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر اللہ جمالی نے بطوروزیراعظم اپنے گاﺅں روجھان جمالی کو گیس دینے کے لئے 32کلومیٹر طویل 4انچ قطرکی نئی لائن ڈلوائی جس پر کروڑوں روپے لاگت آئی ‘اسی طرح نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان سمیت ارد گرد کے ایک سو سے زائد گاﺅں گوٹھوںکو نئے کنکشن دلوائے اور اربوں روپے کی لاگت سے نئی لائنیں بچھائی گئیں مگر ریکوری اس علاقے میں 20فیصد سے زیادہ نہیں جبکہ بلڑی شاہ کریم ، ٹنڈو محمد خان اورگرد کے گوٹھوں کو دیئے جانے والے کنکشن میں غیر معیاری پائپ استعمال کیاگیا اور سفارشی لوگوں سے تکنیکی کام کروائے گئے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے ماہانہ کی گیس لیک ہورہی ہے اور اس سے مستقبل میں گیس کا بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔شعیب وارثی نے اپنے اعترافی بیان میں تسلیم کیا ہے کہ سفاری پارک کراچی ، سائٹ ، شیر شاہ میں37سی این جی پمپ اور بعض دیگر مقامات پر سوئی سدرن کے اپنےسی این جی پمپ تھے جن میں سے محکمہ کی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں سی این جی بھر واتی تھیںان پمپوں کو جان بوجھ کر بند کردیا گیا اور سفارشی سی این جی پمس سے گیس حاصل کی جارہی ہے اور اس میں کروڑوں روپے کا کمیشن وصول کیا جارہا ہےاور ایسے معاملات میں ڈاکٹر عاصم بہت زیادہ دلچسپی لیتے تھے اور ان کی ہدایات پر نجی سی این جی پمپس سے گیس گاڑیوں میں بھروائی جانے لگی۔شعیب وارثی نے سابق ایم ڈی زہیر صدیقی کے متعلق بھی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں اور ان کا ڈاکٹر عاصم سے خصوصی تعلق بتایا ہے۔
میرے 6سی این جی اسٹیشن‘12کارخانے ہیں‘شعیب وارثی کا اعتراف
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ د ینے کی اہم وجوہات ...
-
شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ تبدیل، نادرا دفاتر جانے کی ضرورت ختم
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا
-
جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات اسی طرح رویا جس طرح اپنی والدہ ...
-
خیبرپختونخوا، اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے میں تقسیم کا شکار
-
رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل کردیا گیا
-
پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی مشہور بھارتی اداکارہ نے شادی کرلی
-
اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
-
ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پر فوری مقدمہ درج ،عدالت نے بڑا حکم جا ری ...
-
تین روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
-
کراچی میں امریکا سے واپس آنے والی فیملی گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، واردات ...
-
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ د ینے کی اہم وجوہات بتا دیں
-
شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ تبدیل، نادرا دفاتر جانے کی ضرورت ختم
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا
-
جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات اسی طرح رویا جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر رویا تھا
-
خیبرپختونخوا، اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے میں تقسیم کا شکار
-
رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل کردیا گیا
-
پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی مشہور بھارتی اداکارہ نے شادی کرلی
-
اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
-
ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پر فوری مقدمہ درج ،عدالت نے بڑا حکم جا ری کر دیا
-
تین روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
-
کراچی میں امریکا سے واپس آنے والی فیملی گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر...
-
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا
-
امیتابھ کے ساتھ فلم میں کام کرنیوالے نوجوان اداکار کو دوست نے تشدد کرکے قتل کردیا
-
2 اضافی ٹیموں کیساتھ پی ایس ایل 11 اپریل اور مئی میں ہونے کا امکان