کراچی(نیوز ڈیسک)کرپٹ نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے 52غیر ملکیوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے غیر ملکیوںکوپاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ان افراد میں سے 52 ایسے غیر ملکی افراد بھی ہیں جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ بھی بنوا رکھے ہیں،ان افراد میں زیادہ تعداد افغان باشندوں کی ہے۔