لندن(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہےکہ کراچی میں اس وقت آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف ہورہا ہے جب کہ عمران خان کچھ بھی کہیں لیکن کراچی صوبہ ضرور بنے گا۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی 2 ہزار ارب روپے کما کر قومی خزانے میں جمع کراتا ہے لیکن شہر کی ترقی کے لیے صرف 50 ارب روپے دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف ہورہا ہے جب کہ عمران خان کچھ بھی کہیں لیکن کراچی صوبہ بن کر رہے گا۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے مجھے گالیاں دلوائیں لیکن میں نے بہت صبر کیا جب کہ آصف زرداری نے مجھے 2 مرتبہ دھوکا دیا ہے۔