ڈھرکی(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی الگ صوبہ بن سکتاہے اور نہ ہی سندھ سے الگ کرسکتے ہیں .الطاف حسین اور آصف علی زر داری عوام کو تقسیم کررہے ہیں. سندھ میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا . اقتدار لوگوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے .پیپلز پارٹی کا مستقبل بہت برا دیکھ رہا ہوں .تحریک انصاف لوگوں کو بااختیار بنا کر اقتدار نچلی سطح تک منتقل کرےگی۔ڈہرکی سے خالد آباد پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہاکہ الطاف حسین اور آصف زرداری عوام کو تقسیم کرکے حکومت کر رہے ہیں، لوگوں کو زبان کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا اسی نفرت کی بنیاد پر الطاف حسین اور آصف زرداری نے ووٹ لیے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں اب تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، اقتدارلوگوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اندرون سندھ میں جو غربت ہے وہ پورے ملک میں کہیں نہیں، سندھ میں ہاریوں اور جانوروں کا حال ایک جیسا ہے، سندھ کے لوگ غلام کی طرح ہیں،ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں، بیورو کریٹس کرپشن کے مقدمات میں