اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ۔ جمعہ کو سابق وزیر اعظم نے نو مقدمات میں نو لاکھ روپے مالیت کے مچلکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیئے۔ 18ضمانتیوں نے بھی اپنے مچلکے جمع کرائے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرا ر(جوڈیشل) نے سابق وزیر اعظم کی ضمانتی روبکار جاری کردی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹڈاپ کیس کے نو مقدمات میں ایک ،ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں