پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

لوگ فوج کی طرف کیوں دیکھ رہے ہیں ،پیرپگارنے وجہ بتادی

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلیم عادل شیخ ، عرفان اللہ مروت سمیت مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماو ¿ں ، بزنس کمیونٹی کے افراد اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن میں جو وعدے کےے وہ پورے نہیں ہوئے ۔ جس کی وجہ سے لوگ فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں اور لوگوں کا فوج پر اعتماد بڑھ رہاہے ۔ آصف علی زرداری کے بیان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب سے ہی کرپشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو سندھ میں ہی آکر آنکھ کھلے گی ۔ سندھ میں کرپشن آخری حدود کو چھو رہی ہے ۔ اسی لےے کرپشن کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے ، ان پرکوئی نہ کوئی الزام تو ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (فنکشنل) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔ اپنے خطاب میں پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو سندھ کا یہ حال نہ ہوتا ۔ سندھ میں جتنی کرپشن ہے ، وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے ۔ سندھ کرپشن کی ماں بن چکی ہے ۔ فوج اور رینجرز کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ ہماری حفاظت کرے ۔ موجودہ صورت حال میں کوئی بھی وفاق کی بات نہیں کر رہا ۔ ہر کوئی اپنی لائن کھینچ رہا ہے جو کہ ملک کے لےے خطرے کی علامت بن رہا ہے ۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ کوئی زلزلہ آتا ہے یا سیلاب متاثرین کی مدد کے لےے بھی فوج آگے آتی ہے ۔ اگر کرپشن میں ملوث لوگوں یا چوروں کو بھی پکڑنا ہو تو فوج آگے آتی ہے لیکن سیاست دان کہیں نظر نہیں آتے ۔ اگر بھوکے پیاسے لوگوں کی مدد نہیں کی گئی یا ان کے مسائل حل نہ کےے گئے تو پھر عذاب ہی آئے گا اور ان سے حساب لینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ دوسرے ملک سے وفاداری نبھانے والے بھی پاکستان

 



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…