کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے کےے گئے وعدے پورے نہیں کےے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ ملک میں قدرتی آفت ہو یا امن وامان ، سیاست دان کہیں نظر نہیں آتے ۔ ہر جگہ فوج نظر آ رہی ہے ۔ سندھ کرپشن کی ماں بن چکی ہے ۔ کرپشن کے خاتمے کے لےے احتساب ہونا چاہئے ۔عبداللہ حسین ہارون نے سندھ کے حوالے سے جو کتاب تحریر کی ہے ، وہ سندھ کے موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے ۔ سندھ کے حالات کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کواقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور سینئر سیاست دان عبداللہ حسین ہارون کی تحریر کردہ کتاب ” سندھ جو حال “ کی تقریب رونمائی سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر ، مسلم لیگی رہنما غوث علی شاہ ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری جنرل نہال ہاشمی ، ایم پی اے حاجی شفیع جاموٹ ، مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر