پشاور((نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اورناظمین ونائب ناظمین کے حالیہ انتخابات میں پارٹی مخالف امیدواروں کو ووٹ دینے پرسینیٹراعظم سواتی اوروزیرقانون امتیاز شاہد سمیت دیگر ارکان کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔تحریک انصاف نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینیٹرزاورصوبائی وزراءسمیت کئی اراکین کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے ،ذرائع کے مطابق ناظمین اور نائب ناظمین کے حالیہ انتخابات میں پارٹی مخالف امیدواروں کو ووٹ دینے اورانتخابات کے روزغیرحاضر رہنے والے اراکین کے خلاف کاروائی کاآغاز کردیا ہے۔پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینیٹراعظم سواتی،صوبائی وزیرقانون امتیاز شاہد قریشی ،رکن اسمبلی یاسین خلیل اورضیاءبنگش سمیت دیگر اراکین کوبھی نوٹس جاری کردیئے گئے۔