لاہور(نیوزڈیسک)) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف نے کھاریاں سے تعلق رکھنے والے نبیل نامی شخص کو حراست میں لے کر ملزم کے سامان سے 16 کلو ہیرو ئن قبضہ میں لے لی۔ ملزم نبیل پی آئی کی فلائٹ 623 پر لاہور سے جرمنی جا رہا تھا