اسلام آباد (نیوزڈیسک) معاملات طے ہو جانے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر پیشرفت نہ ہو سکی۔ ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر حکومت مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئی ہے۔ گزشتہ 20 روز کے دوران ثالثی کا کردار ادا کرنے والی شخصیت مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور محمد اسحاق ڈار کی ‘ روزنامہ نوائے وقت کے صحافی نوازرضاکی رپور ٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ لیکن معاملات طے ہو جانے کے بعد نامعلوم وجوہ کی بناءپر پیش رفت نہیں ہو سکی۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے گزشتہ شب پنجاب ہا¶س میں حکومتی ٹیم سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو آگاہ کر دیا تھا۔ جنہوں نے ایم کیو ایم کو مذاکرات ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر بٹھانے کیلئے الطاف حسین اور فاروق ستار سے رابطہ کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق جب تک ایم کیو ایم‘ اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملہ طے نہیں ہوتا اس وقت تک حکومت ایم کیو ایم کچھ ڈیلور کرنے سے قاصر ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم نے حکومت پر اپنا دبا¶ بڑھانے کیلئے مذاکرات کی میز الٹ دی۔