اسلام آباد(نیوزڈیسک)ز) ن لیگ کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد ن لیگ کے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کی تو صوبائی وزیراشفاق سرور نے انگریزی بول کر رعب جمانے کی کوشش کی لیکن زبان ایسی پھسلی کہ سب الٹ ہو گیا۔ کہہ دیا کرپشن ہر جگہ ہونی چاہیے ہم اس کی حمایت کریں گے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے لیکن الیکشن کمیشن پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ میں توسیع کرے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا پنجاب میں انتخابات خیبر پختونخوا جیسے حالات میں نہیں ہوں گے۔ عمران خان بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہ کریں