لاہور (نیوزڈیسک)) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان نے شاہین کے بعد غوری اور پھر شاہین ٹو میزائل بنائے جبکہ پاکستان نے اب شاہین تھری میزائل بھی بنا لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے میزائل سسٹم میں پرتھوی تھری 300 کلومیٹر تک رینج کا ہے۔ بھارت نے انڈین اوشن میں جتنے ٹیسٹ کئے وہ ٹارگٹ پر نہیں لگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اینٹی اور میزائل سسٹم بہت جدید ہے، ہمارا بھارت کیساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔ پاکستان کے پاس بہت بڑی تعداد میں ایٹم بم موجود ہیں۔ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ چند سیکنڈ میں پورے بھارت کو برصغیر کے نقشے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ہمارا میزائل سسٹم ہر لحاظ سے محفوظ ہے، کسی ہتھیار کی توڑ پھوڑ یا چوری کی شکایت سامنے نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ شاہین ون کی رینج 900 کلومیٹر ہے۔ شاہین ٹو کی رینج 2000 کلومیٹراور شاہین تھری کی رینج 2500 سے3000 تک ہے۔شاہین میزائل اٹھارہ سے بیس منٹ میں ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دشمن اس میزائل کے ٹارگٹ کا اندازہ نہیں لگا سکتا