بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب ‘ محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی،4000 کلو مضر صحت گوشت ضبط

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جمعرات کو لاہور، شیخوپورہ اور سرگودھا میں بڑی تعداد میں مضر صحت اور غیر قانونی گوشت قبضے میں لے لیا۔صوبائی حکام نے لاہور میں 550 کلو جبکہ شیخو پورہ اور سرگودھا میں بالترتیب 1938 کلو اور 1600 کلو گوشت قبضے میں لیا۔محکمہ لائیو سٹاک کی ایک ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ اور کرول گھاٹی میں غیر قانونی مذبحہ خانوں پر چھاپے مارتے ہوئے ہوئے گوشت اور سات قصائیوں کو گرفتار کر لیا۔شیخوپورہ میں حکام نے مختلف دکانوں اور مذبحہ خانوں سے 1938 کلو’مضر صحت‘ گوشت قبضہ میں لے لیا۔ اس گوشت میں 588 کلو مٹن، 1277 کلو بیف اور 83 کلو چکن شامل ہے۔لاہور کمشنر عبداللہ سنبل کے مطابق، اس میں مردہ جانوروں کاگوشت بھی شامل ہے۔گرفتار ہونے والے 12 قصائیوں اور سپلائرز سے ہونے والی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ گوشت لاہور بھیجا جانا تھا۔سرگودھا میں لائیو سٹاک حکام نے جھال چھکیاں علاقے میں چھ قصائیوں کو گرفتار کرتے ہوئے 1600 کلو گوشت قبضےمیں لیا۔عبداللہ سنبل نے بتایا کہ گھمبیر صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کمشنروں اور ڈسٹرکٹ کو ا?رڈنیشن افسروں سے کہا ہے کہ وہ ایک خصوصی مہم چلاتے ہوئے مضر صحت گوشت اور دوسری کھانے پینے کی اشیا کی ترسیل اور فروخت روکتے ہوئے ذمہ داروں کو گرفتار کریں۔انہوں نے بتایا کہ لاہور شہر ، شیخوپورہ اور قصور کے اضلاع میں دیہی علاقوں سے گوشت کی ترسیل روکنے کیلئے داخلی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…