اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی نے قتل کرنے کااعتراف کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں ملزم محسن علی کوبرطانیہ کے حوالے کیاجاسکتاہے ۔ملزم محسن علی کے اعتراف جرم کے بعد عمران فاروق قتل کیس ایک نئے موڑپرآگیاہے ۔برطانوی پولیس اس قتل کیس کے تینوں ملزمان سے تحقیقات مکمل کرچکی ہے ۔پاکستان اوربرطانیہ میں حوالگی ملزمان کے بارے میں کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے تاہم وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ان دنوں برطانیہ میں ہیں اوران کے اس دورے کے موقع پردونوں ممالک کے درمیان حوالگی ملزمان کامعاہد ہ طے پانے کاامکان ہے ۔حوالگی ملزمان کے مجوزہ قوانین کی جلد ی طے پانے کی صورت میں دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے مطلوب ملزمان کے تبادلہ میں آسانی پیداہوجائے گی ۔