پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹیکے اجلاس میں9460.266ملین روپے لاگت کے19ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی گئی ۔اجلاس کی صدارت خیبر پختونخواکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر حماد اویس آغانے کی۔ اجلاس میں اسکے ممبران سیکرٹری پی اینڈڈی سید ظفر علی شاہ اور انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں 23منصوبوں پر غور کیا گیا جس میں صوبے کی ترقی کے لئے زراعت ،ابتدائی اور ثانوی تعلیم،اعلیٰ تعلیم،کھیل،سماجی بہبود،پشاور ہائی کورٹ،فنانس،مقامی حکومت،علاقائی ترقی،ریلیف اور بحالی،آبپاشی اور ہاﺅسنگ کے شعبے شامل ہیں۔19منصوبوں کی منطوری دی گئی جبکہ 5منصوبوںکوغیر موزوں ڈیزائن کی وجہ سے موخر کر دیا گیا۔زراعت کے شعبے میں جن منصوبوں کو منظور کیا گیا ان میں ”انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام “خیبر پختونخوا میں لائننگ آف واٹر کورسز“”خیبر پختونخوامیں گولے پلگنگ کے ذریعے چیک ڈیمزاور خیبر پختونخوامیں پانی کے ذخائر کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں ”خیبر پختونخوا گرلز کمیونٹی سکولز(فیزII)کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لئے جن دو منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں”گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کوٹہ