جہاں تک شیخ رشید کا تعلق ہے تو ان کا میرے ساتھ کوئی موازنہ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں سپیکر ہونے کے باوجود اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہوں۔میں ایک مرتبہ پھر عوام کی عدالت سے فیصلہ لینے آیا ہوں اور انشا اللہ پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے دوبارہ قومی اسمبلی میں جاﺅں گا ۔ سردار یازصادق نے کہا کہ جب میں نے سپیکر ہاﺅس خالی کیا تو وزیر اعظم نواز شریف نے مجھے منع کیا تھا مگر میں نے انہیں کہا کہ میں اپنے قائد کیخلاف کوئی انگلی اٹھتی نہیں دیکھ سکتا جس پر وزیر اعظم نے مجھے کہا کہ انشا اللہ آپ دوبارہ منتخب ہو کر آئینگے اور سپیکر شپ سنبھالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور مجھے اپنے حلقے کے عوام پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ہمیں اس امتحان میں سر خرو کرینگے۔