لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں ساری ذمہ داری الیکشن مشینری پر عائد کی گئی ہے لیکن سزا مجھے سنا دی گئی ، سمجھ نہیں آ رہا کہ مجھے جرمانہ کس مد میں کیا گیا ہے ،خواہش تھی 122سے دوبارہ عمران خان مد مقابل آتے ۔گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقے کے علاقے گڑھی شاہو میںکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے آج(جمعہ) سپریم کورٹ جائینگے۔خواہش تھی کہ ضمنی انتخاب میں عمران خان مد مقابل ہوتے لیکن تحریک انصاف جو بھی امیدوار لائے مجھے تو مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا اور خواجہ سعد رفیق کا معاملہ مختلف ہے، وہ فی الحال الیکشن نہیں لڑ رہے،