اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیواسلام آباد ایئر پورٹ ،وفاقی وزیر نے پاکستانیوں کے دل خوش کردیئے،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کا85فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اس ایئرپورٹ کی تکمیل کے بعدمسافروں کی صلاحیت 20لاکھ سے بڑھ کر90لاکھ ہوجائے گی۔احسن اقبال نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ جمعرات کونئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کادورہ کیا اور اس کے تعمیراتی کام کامعائنہ کیا اس موقع پرحکام کی طرف سے انہیں مختلف امورپر تفصیلی بریفنگ دی گئی احسن اقبال نے نئے ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں وفاقی وزیر نے کہاکہ اس ایئر پورٹ سے عوام کو سفر کی جدید سہولیات ملیں گی جبکہ یہاں ایئر بس A380بھی اترسکے گی۔