لاہور (نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل لاہور کے سابق جج کاظم علی ملک نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق کیسز کی سماعت کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔کاظم علی ملک نے این اے 125اور این اے 122میں دھاندلی الزامات پر تحریک انصاف کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی تھی اوران دونوں حلقوں میں انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کو توسیع نہیں دی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاظم علی ملک کو بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں سے متعلق کیسز کیلئے جج مقرر کرنے کی پیشکش کی جسے کاظم علی ملک نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ ٹربیونل سے ہٹائے جانے کے بعد حلقہ بندیوں کے کیسز کی سماعت نہیں کرسکتے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں