لندن/پشاور(نیوزڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کی جان کو پاکستانی طالبان کی جانب سے شدید خطرات کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں اور نقل و حرکت انتہائی محدود کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر انہوں نے کچھ عرصہ برطانیہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر تصدیق کی کہ میاں افتخار حسین کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور یہ کہ انھیں گذشتہ بلدیاتی انتخابات کے بعد سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس اور انٹیلیجنس اداروں نے میاں افتخار حسین کو گذشتہ دو ماہ میں کئی بار ان کی جان کو درپیش خطرات کے باعث انتہائی محتاط رہنے اور اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد پارٹی قیادت نے بھی انھیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی درخواست کی۔خیبر پختونخوا پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ میاں افتخار حسین کی زندگی کو طالبان کے ایک مخصوص گروہ سے خطرات لاحق ہیں اور انھیں اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا