بی بی سی کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے اسلام آباد سے منتخب ہونے والے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل پر الزام ہے کہ وہ این اے آرسی کی اس زمین پر رہائشی کالونی بنانے کے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ خوراک کے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 1977 میں زرعی اجناس پر تحقیق کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے سی ڈی اے سے 1,300 ایکڑ اراضی لیز پر لی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ اس لیز کی مدت سنہ 2005 میں ختم ہو گئی تھی لیکن وہاں ابھی تک غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر زرعی اجناس پر تحقیق ہو رہی ہے۔ایک درخواست گزار محمد الطاف نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے اس زمین پر رہائشی کالونی بنانے کے لیے کابینہ ڈویڑن کو ایک سمری بھجوائی تھی جسے سیکریٹری کابینہ ڈویڑن نے منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اگر زرعی اجناس پر تحقیق رک گئی تو زرعی شعبے میں ترقی کا عمل متاثر ہو گا۔