بارے میں وقفہ سوالات کےدوران ن لیگ کی عظمیٰ زاہد بخاری مصالحتی کمیٹیوں پربرس پڑیں،ان کا کہنا تھا کہ ان کمیٹیوں کا کردار خوفناک اور بھیانک ہے۔ تحریک انصاف کےاسلم اقبال نے ترقیاتی فنڈزکی تقسیم میں امتیاز برتنےکاالزام لگایاتوپارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات نےجواباًکہا کہ کوئی فرق روا نہیں رکھاجاتا، اس پراپوزیشن نے جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگائے، آخر میں کورم کی نشاندہی پرگنتی کم نکلی جس پر قائم مقام اسپیکر نے اجلاس جمعےکی صبح نو بجے تک ملتوی کردیا۔