لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کےوزیرقانون رانا ثناءاللہ خان کاکہناہے کہ شجاع خانزادہ شہید کےکیس میں ایک کالعدم تنظیم کےآفتاب گروپ کےملوث ہونےکی نشاندہی ہوئی ہے، کچھ ملزموں کوگرفتاربھی کرلیاگیا،تاہم ان کےنام آشکارنہیں کئے جا سکتے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کےسبطین خان کےتوجہ دلاؤ نوٹس پرراناثناءاللہ کاکہناتھا کہ اس موٹر سائیکل کی نشان دہی بھی ہوچکی ہے جس پرخود کش حملہ آور شجاع خانزداہ کے ڈیرے پرپہنچا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ریاض نذیر کائرہ کی رپورٹ پرمقدمہ درج کیا گیاہے،ملزموں کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔بلدیات کے