بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ریحام کے اہلخانہ کی عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈن سمتھ سے لڑائی ہونے کا انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کی دوسری شادی کو ابھی8 ماہ ہی گزرے ہیں کہ انکی اہلیہ ریحام خان کے اہلخانہ کی عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈن سمتھ سے لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کے کزن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ریحام خان کے بارے میں میڈیا میں آنے والی منفی خبروں کے پیچھے جمائما گولڈ سمتھ کا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھئے: بھارت کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کےلئے خطرہ ہے ،نوازشریف

ریحام خان کے کزن نے جمائما پر مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان سے حسد میں مبتلا ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ریحام کی شادی کامیاب ہو، اسی لیے اس نے ریحام خان کی کردارکشی کی مہم شروع کر رکھی ہے اور ہم ان کے اقدامات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اور ریحام اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں اور عنقریب ریحام ایک انٹرویو میں اپنے اوپر عائد کیے گئے تمام الزامات کے جواب دیں گی۔ دوسری طرف جمائماگولڈ سمتھ کی طرف سے ریحام خان کے کزن کے عائد کردہ الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

مزید پڑھئے: مشرف اسحاق ڈار کو وزیراعظم بناناچاہتے تھے : ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

جمائما کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمائما اپنے سابق شوہر کی ہر طرح سے مدد کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی نئی شادی کامیاب ہو۔اس خبر پر تاحال ریحام خان کا ذاتی طورپر کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…