بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عبدالحفیظ پیرزادہ،ذوالفقارعلی بھٹو کے چیمبر سے لندن تک

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لندن (نیوزڈیسک)غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عبدا لحفیظ پیرزادہ ( 24 فروری1935 تا یکم ستمبر 2015 ) کے انتقال سے پاکستان میں آئینی و انتظامی قوانین کا ایک منجھا ہوا وکیل اور اپنے دور کا ایک بااثر سیاستداں رخصت ہوا۔سندھ کے ضلع سکھر سے تعلق رکھنے والے حفیظ پیرزادہ شائد پیدا ہی وکالت کے لیے ہوئے تھے ۔پیرزادہ واحد پاکستانی خاندان ہے جس کی چار نسلیں بیرسٹر ہیں۔ حفیظ پیرزادہ کے دادا 1892 میں ، والد 1930 میں ، خود حفیظ 1957 میں اور ان کے صاحبزادے عبدالستار پیرزادہ نے 2000 میں بیرسٹری کا گاو ن پہنا ( عبدالحفیظ کے بھائی مجیب پیرزادہ نے بھی وکالت ہی اختیار کی )۔ عبدالحفیظ کے والد پیرزادہ عبدالستار پاکستان کی پہلی کابینہ میں وزیرِ خوراک و زراعت و صحت تھے۔ 1953 میں وہ سال بھر کے لیے سندھ کے وزیراعلی بھی رہے۔بیرسٹر حفیظ پیرزادہ نے1957 میں ذوالفقار علی بھٹو کے چیمبر سے ویسٹ پاکستان ہائی کورٹ میں لیگل پریکٹس شروع کی ۔1959 میں انھوں نے حفیظ پیرزادہ لا ایسوسی ایٹس کے نام سے علیحدہ فرم تشکیل دی اور 1962 میں سپریم کورٹ میں وکالت کے اہل ہوئے۔حفیظ پیرزادہ لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر پر ہونے والے اس تاسیسی کنونشن میں بھی شامل تھے جہاں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی۔

 



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…