کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (یف آئی اے) نے فیس بک پر قتل کی دھمکیاں اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بدھ کو ایک کارروائی کے دوران سوشل میڈیا اکاو ¿نٹس پر قتل کی دھکمیاں اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم گلفام حسین نے جعلی فیس بک اکاو ¿نٹ کے ذریعہ ایک خاتون کو قتل کی دھمکیاں دیں اور غیر اخلاقی تصاویر اور پیغامات بھیجے تھے ۔خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے گلفام حسین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم نے میمن ٹائیگر کے نام سے فیس بک کا جعلی اکاو ¿نٹ بنا رکھا تھا ۔