سروس سینٹر کے ذریعے صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کی جائے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ حیسکو کے سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے پوری محنت اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، جنرل مینجر ایچ آر پیپکو، جنرل مینجر ایم اینڈ ایس ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی آئی ٹی سی ، جنرل مینجر آر اینڈ سی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ نے یقین دلایا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے بڑے پیمانے پر بلاتفریق کاروائیاں کررہے ہیں بجلی چوروں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ حیسکوکے نادہندہ وفاقی ،صوبائی اور نجی صارفین پر 60ارب 65کروڑ 60لاکھ 9ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں جس میںوفاقی اداروں پر2ارب5کروڑ 53لاکھ 9ہزار روپے، صوبائی اداروں پر32ارب 35کروڑ 62لاکھ5ہزار روپے اور نجی صارفین پر26ارب 24کروڑ 44لاکھ5ہزار روپے کے واجبات ہیں جن کی 100 فیصد وصولی کیلئے پورے حیسکو ریجن میں کاروائیاں جاری ہیں ۔