حیدرآباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رینجرز کی مدد سے واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے اور بجلی چوروں کا خاتمہ کیا جائے ،تمام لائن لاسسز کو کنٹرول کیا جائے ایک ماہ میں موبائل میٹر ریڈنگ کا عمل مکمل کیا جائے، بجلی کے بل کی تاریخ ادائیگی کے 7دن بعد نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں اور مکمل وصولی کرکے ہی کنکشن بحال کیئے جائیں، سندھ حکومت بھی کرنٹ بل ادا نہ کرے تو صوباءمحکموں کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں، افسران کا خراب کارکردگی پر حیسکو سے کسی اور کمپنی تبادلہ کردیا جائے گا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کو میٹر ریڈنگ کے شعبہ میں بھرتی کیا جائے۔وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے حیسکو حیدرآباد کا دورہ کیا اور افسران کے اجلاس کی صدارت کی، ان کے ساتھ مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو عمر رسول بھی موجود تھے، حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ نے انہیں حیسکو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ حیسکو کے 60 ارب 65 کروڑ کے بقایاجات ہیں، روایت کے خلاف