اعلان کیا۔ تحریک انصاف ایسے 51ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلان کرچکی ہے جنہوں نے پارٹی کی بجائے دیگر امیدواروں کو ووٹ دیئے یا الیکشن والے دن ووٹ پول نہیں کیا۔ ان میں پشاور ٹاﺅن تھری کے 10ممبران کے علاوہ چارسدہ میں 1، ضلع بونیر 11، بونیر کی تحصیل گاگرہ 3، ایبٹ آباد 11، تحصیل حویلیاں 4 اور ضلع مانسہرہ کے 4ممبران شامل ہیں۔مذکورہ ممبران کے خلاف بلدیاتی نظام کے اس ترمیمی مسودے کے تحت کاروائی کی جارہی ہے جس کے رو سے اگر کوئی منتخب ممبر پارٹی کی بجائے کسی اور جماعت کے امیدوار کو ووٹ دے گا تو وہ نااہل قراردے دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر اعظم سواتی اور وزیر اعلی کے سابق مشیر اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی یاسین خلیل کے خلاف بھی کاروائی شروع کردی ہے۔