بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین دوستی زندہ باد،ایک اورسنگ میل عبور

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک چین دوستی زندہ باد،ایک اورسنگ میل عبور،پاک چین اقتصادی راہداری پر عطاآباد جھیل کے مقام پر سنگلاخ پہاڑوں میں نئی سڑک اور سرنگوں کی تعمیر مکمل ہو گئی جس کے بعد شاہراہ قراقرم پر پاک چین تجارتی راہداری ایک بار پھر بحال ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عطا آباد جھیل کے مقام پر 23 کلومیٹر نئی سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جس میں 7 کلومیٹر کی 5 سرنگیں بھی شامل ہیں۔ ہر سرنگ کے لئے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا جبکہ سرنگوں کے اندر روشنی برقرار رکھنے کے لئے شمسی توانائی کا انتظام کیا گیا ہے۔عظیم دوست چین کی تعمیراتی کمپنی چائنہ روڈز اینڈ برجز کنسٹرکشن کارپوریشن نے دشوار گزار اور ہزاروں میٹر بلند پہاڑوں کا سینہ چیر کر اپنے سرمائے سے ریکارڈ مدت میں سرنگ تعمیر کی ۔عالمی معیار کے جدید تقاضوں سے آراستہ یہ سرنگ ہنزہ میں عطا آباد جھیل سے گلمتھ تک تعمیر کی گئی۔امید کی جارہی ہے کہ جمعرات کے روز وزیر اعظم اس پاک چین دوستی کی اس عظیم نشانی کا افتتاح کریں گے جس کے بعد 4 جنوری 2010ءسے لے کر اب تک چین اور پاکستان کے درمیان روکا ہوا تجارتی سلسلہ مکمل طور پر بحال ہو جائےگا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…