لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے 13رکنی کمیٹی بنا دی ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں سینیٹر سعود مجید ،خواجہ سعد رفیق ،عابد شیر علی، حمزہ شہباز شریف،ارشد لغاری ،شفاقت بلوچ،راجہ اشفاق سرور ،رانا ثنا اللہ خان،شیر علی گورچانی ،منشا اللہ بٹ ،ملک ندیم کامران اور عرفان ڈاہا کے نام شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کرے گی جنہیں حتمی منظو ری کے لئے پارٹی کے مرکزی صدر و وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوایا جائے گا۔