اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے پاکستان میں سفیرنے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیراورعمران خان کے درمیان ملاقات بنی گالہ میں ہوئی ۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق ملاقات میں گھنٹے تک جاری رہی ۔امریکی سفیرنے عمران خان کوامریکی سفیرسوزن رائس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دی اوراس موقع پرافغانستان اورخطے کی صوررتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔