اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1965ءکی جنگ کے حوالے سے بھارتی دعوے،آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب- پاک فوج نے 1965کی جنگ کے بارے میں تفصیلی کتاب کانیاورژن جاری کردیاہے ۔آئی ایس پی آرکے ترجمان عاصم باجودہ کے مطابق پاک فوج نے 1965کی جنگ کے بارے میں کتاب فلیش بیک کاالیکڑانک ورژن جاری کردیاہے جس میں 1965کی جنگ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں اوراس کتاب کوآئی ایس پی آر کی ویب سائیٹ پردیکھااورڈاﺅن لوڈکیاجاسکتاہے ۔