کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کی ضمانت میں 17 ستمبر تک توسیع کردی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں روف صدیقی ضمانت میں توسیع کیلئے پیش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمات ختم کرنے سے متعلق اگر سندھ ہائی کورٹ کاکوئی حکم ہے تو آئند ہ سماعت پر پیش کیاجائے ۔ دوسری جانب کیس کے تفتیشی افسر آج پیش نہیں ہوئے جنہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے روف صدیقی کی ضمانت میں 17 ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔ واضح ہے کہ روف صدیقی کیخلاف نفرت انگیز تقریر سننے کے 23 مقدمات درج ہیں ۔