لاڑکانہ(نیوزڈیسک) لاڑکانہ میں اینٹی کرپشن پولیس کا پراونشل ہائے ویز کے دفتر پر چھاپہ، رکارڈ ضبط، کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں اینٹی کرپشن پولیس نے فورتھ جوڈیشل مئجسٹریٹ گل محمد چانڈیو کے زیر نگرانی لاڑکانہ میں قائم محکمہ پراونشل ہائے ویز کے سپریڈنٹ انجنیئر کے دفتر پر چھاپہ مارا جس دوران دفتر کا تمام رکارڈ ضبط کر لیا گیا جو اینٹی کرپشن پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل افسر محمد پریل موریو نے بتایا کہ دفتر میں جعلی اور غیرقانونی ٹھیکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ گذشتہ چار سالوں سے دبئی میں مقیم مقامی ٹھیکیدار محمد بخش کے نام سے نہ صرف غیرقانونی ٹھیکے جاری کئے گئے بلکہ اس کے نام سے رقوم کے چیک بھی نکالے گئے جس میں اس کی دستخط انگریزی میں کی گئی ہے جبکہ وہ ان پڑہ ہے۔ سرکل افسر کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس میں جو بہی افسران ملوث ہوں گے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں