اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون اوشتراوصاف علی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارپرلگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری الزامات ناقص اطلاعات اور غلط مشورے پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے ایک بیان میں اوشتراوصاف نے کہاکہ حدیبیہ پیپر ملز معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے11مارچ 2014کو واضح فیصلہ سنایاتھاحدیبہ پیپر ملز کے حوالے سے بغض پر مبنی پروپیگنڈا ختم ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلے میں تمام الزامات کوغیرقانونی قرار دیا گیا تھا1996میں بھی لاہور ہائیکورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز مقدمے کو خارج کر دیا تھا۔اشترا وصاف علی نے کہاکہ مقدمے کے حوالے سے کوئی بھی سرکاری یا نجی ادارہ ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا تھالاہور ہائیکورٹ کے فیصلے اسحاق ڈار کے بے داغ پیشہ ورانہ ، سیاسی کردار کے عکاس ہیں۔