ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف نے”مری“کیلئے مزید اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دریائے جہلم سے مری کو پانی کی فراہمی کے منصوبے .اسلام آباد سے مری تک کوٹلی ستیاں کے راستے نیا ایکسپر وے تعمیر .مری میں سیاحوں کےلئے لیزر لائٹ شو منعقد اور سملی سینی ٹوریم کوجدید ہسپتال اور میڈیکل کالج میں تبدیل کر نے کی منظوری دیدی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منگل کو یہاں ہونے والے ایک اجلاس میں مری کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا وزیر اعظم کو تین جولائی کو مری میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں مختلف منصوبوں کی تیاری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیر اعظم نے دریائے جہلم سے مری کو پانی کی فراہمی کی سکیم کی منظوری دی جس پر سات ارب روپے خرچ ہونگے پانی کی سپلائی 30کلو میٹر لمبی پائپ لائن بچھا کر کی جائےگی اور یہ منصوبہ اٹھارہ ماہ میں مکمل ہوگا ۔اجلاس کو نجی اداروں کے تعاون سے بارش کے پانی سے کاشت کے نظام کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اجلاس میں برازیل کے سفارتخانے کی عمارت کو بہتر بنانے اور اسے سیاحتی مقام کی شکل دینے کی منظوری دی گئی یہ منصوبہ دس ماہ میں مکمل ہوگا اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ رش کے دنوں میں سیاحوں کی تفریح کےلئے لیزر لائٹ شو منعقد کیا جائے اوراس مقصد کےلئے نجی شعبے سے بولیاں طلب کی جائیں ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجی گھروں کی راز داری کو متاثر کئے بغیر کیبل کار منصوبے بنائے جائیں اور بستل موڑ سے پنڈی پوائنٹ تک یہ منصوبے شروع کر نے کےلئے جائزہ رپورٹ تیار کر نے کی منظوری دی ۔وزیر اعظم نے مری میں جنرل بس اڈے کے قریب جدید ہسپتال تعمیر کر نے کی بھی منظوری دی اور کہا کہ یہ ہسپتال جدید ترین سازو سامان اور طبی سہولیات سے آراستہ ہونا چاہیے وزیراعظم نے سملی سینیٹوریم کو ایک بڑا میڈیکل سنٹر بنانے اور یہاں میڈیکل کالج بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ اس مقصد کےلئے تفصیلی تجویز پیش کی جائے ۔اجلاس میں کوٹلی ستیاں کے راستے اسلام آباد سے مری اور پتریاٹہ تک ایک اور نیا ایکسپریس وے تعمیر کر کے متبادل راستہ کھولنے کا بھی جائزہ لیا گیا وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جی پی او کی بحالی کا عمل تیز کیا جائے اور اسے سیر کےلئے آنے والے لوگوں کےلئے آرام دہ جگہ بنایا جائے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید . وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی . صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور . رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف. چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…