پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

ویڈیو کے بارے بیان ، رانامشہود آصف زرداری پر برس پڑے

datetime 1  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ان پر عائد کیا جانے والا الزام غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی ہے،ان کا ماضی حال ہر قسم کی بدعنوانی سے پاک ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کو مجھ پر الزام لگانے سے پہلے اپنے دور کے وزیرداخلہ رحمن ملک سے پوچھ لینا چاہتے تھا کیونکہ ان کے دور میں ہی ان کے وزیرداخلہ رحمن ملک نے مجھ پر الزامات کی تحقیقات کے لئے جی آئی ٹی بنائی جس نے تمام تر تحقیقات کے بعد الزامات غلط اورمتنازعہ ویڈیو کلپ کو جعلی قرار دیا تھا، بعدازاں مخالفین نے جب ہائی کورٹ میں اپیل کی تو عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد اپیل مسترد کرکے میری بے گناہی کا فیصلہ سنا دیا تھا۔ہائی کورٹ نے ویڈیو کلپ کو بھی خود ساختہ قرار دیا۔وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں 2014 میں ایف آئی اے اور ہائی کورٹ کے ریکارڈ کی روشنی میں میڈیا کے توسط سے اس کیس میں حقائق کو عوام کے ساتھ شیئر کر چکا ہوں۔آصف علی زرداری کا بیان ان کے لئے کوفت اور ذہنی اذیت کا باعث بنا ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اصول پرستی پر مبنی صاف ستھری سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں میاں صاحبان کو ملوث کرنا سابق صدر زرداری کی سیاسی الزام تراشی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن حالات سے گزررہا ہے ان میں کسی قسم کی انتقامی سیاست کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔پاکستان90 کی دہائی کی سیاسی محاذ آرائی کا ہر گز متحمل نہیں ہو سکتا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پورے ملک کو کرپشن فری بنا کر دہشت گردی اور لاقانونیت سے پاک کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد کا تعلق پنجاب سمیت کسی بھی صوبے سے ہو ہم ان کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کو ساتھ لیکر پاکستان کے استحکام اور ترقی کی منزل کو پانا چاہتے ہیں۔ آصف علی زرداری ایک بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں انہیں زیب نہیں دیتا کہ وہ کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف مہم چلانے والوں کی یکسوئی میں مخل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں ،میرا تعلق مڈل کلاس طبقے سے ہے اور میری سیاسی قیادت خود اعلی سطحی کمیٹی کے ذریعے اس معاملے میں انکوائری کے بعد میری بے گناہی سے پوری طرح آگاہ ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…