اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رمضان کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔ دونوں افسران نے الیکشن ٹربیونل کو توسیع نہ دینے کے 23 جون کے فیصلے سے ہائی کورٹس کو آگاہ ہی نہیں کیا۔ 19 اگست کو جب ہائی کورٹس کو خط لکھا گیا تو اسے ٹریبونل کے فیصلوں کا نتیجہ سمجھا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں افسروں کی کوتاہی کے باعث ٹربیونل کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی بدنامی ہوئی۔ افسران کے خلاف انکوائری کے لیے ڈی جی ایڈمن کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے