اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمر نے کہاہے کہ 4ستمبرکوالیکشن کمیشن کے سامنے دھرنانہیں ایک دن کااحتجاج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں قومی اسمبلی میں آنے کادرس دینے والے بھی اپنے نمائندے ہمارے احتجاج میں بھیجیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کواپنااحتجاج ریکارڈ کراناہماراقانونی اورآئینی حق ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لاہورمیں 4ستمبرکوالیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کااعلان کیاتھا۔