اسلام آباد (نیوزڈیسک) این اے 122لاہور اوراین اے154لودھراں میں ضمنی انتخابات 11اکتوبر کو ہونگے الیکشن کمیشن آف پاکستان نےدونوں حلقوں میں انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت دونوں حلقوں کے ا میدوار کاغذات نامزدگی 10 اور 11 ستمبرکو جمع کروا سکتےہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 14اور15ستمبر کو ہوگاشیڈول کے مطابق17ستمبر تک اپنے اعتراضات جمع کرواسکیں گےجبکہ ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 19ستمبر کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد امیدواروںکی حتمی فہرست 21ستمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ انتخابات 11 اکتوبر کو ہونگے ، واضح رہے الیکشن ٹربیونلزنے چند روز قبل ہی این اے 122لاہور سے سردار ایاز صادق اور این اے 154لودھراں سے صدیق خان بلوچ کی کامیابیوں کو کالعدم قرارد یتے ہوئے حلقےمیں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا