اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پرسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دئیے ۔ایف بی آر کے مطابق ارسلان کی ایک کمپنی کے ذمے 72لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں جس پر انہیں نوٹسز بھی بھیجے گئے تھے جواب نہ ملنے پر ان کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں اور ان سے 24لاکھ روپے ریکور کر لئے گئے ہیں۔















































