بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف اوردوسرے اداروں سے اپیل ہے کہ سسٹم کو بہتری کی طرف چلنے دیا جائے،خورشید شاہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف اور دوسرے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ سسٹم کو بہتری کی طرف چلنے دیا جائے کیونکہ ریاست ہیں تو ادارے ہیں اورریاست نہیں ہوگی تو ادارے بھی نہیں ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ رینجرزکو وفاق نے اختیارات آئین کے تحت دئیے اورآئین کے تحت سندھ حکومت مجبورہے،دہشت گردی میں سب سے زیادہ مار پیپلز پارٹی نے کھائی، پھر بھی ہمیں دہشت گردوں کا حمایتی کہنا کیا شرم کی بات نہیں ہے، نوازشریف کو خود کہنا چاہئے یہ الزام غلط ہے۔ وہ آرمی چیف اور دوسرے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا سسٹم کو بہتری کی طرف چلنے دیا جائے، تمام ادارے آگے بڑھ کر ریاست کو بچائیں، ریاست ہیں تو ادارے ہیں، ریاست نہیں تو ادارے بھی نہیں ہوں گے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر حملہ وزیر اعظم کی طرف سے ہوا ہے، آصف زرداری اور ان کی پارٹی نے صرف دفاعی جوابات دیئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، انہیں نواز شریف سے ملاقات کا کوئی شوق نہیں، حملہ نواز شریف کی طرف سے ہوا ہے، وہ اگر خود ملنا چاہیں تو ضرور ملیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ محنت اورایمانداری ان کی پہچان ہے، پیپلزپارٹی کرپشن کی کبھی حمایت نہیں کرے گی، کرپٹ لوگوں کے لیے ملک میں قانون بنے ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں وزراء کی کرپشن سامنے آچکی ہے، پنجاب میں وزیر کی ویڈیو تک ہے لیکن پھر بھی کارروائی نہیں ہوئی تو صرف سندھ کے کرپٹ ہونے کا تاثر کیوں ہے، ان کے جنگ لڑنے کا مطلب بندوق نہیں لفظوں اور قانون کی جنگ ہے، ہم پارلیمنٹ سے استعفے دینے والوں میں سے نہیں ، تمام جنگ پارلیمنٹ میں رہ کر لڑیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران مستعفی ہو جائیں کیونکہ ماہانہ 9 لاکھ روپے عزت کے آگے کوئی بڑی بات نہیں یا پھر وہ کم ازکم قوم سے معافی ہی مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن کے چار ممبران و ہ بات بتادیں کہ خورشید شاہ نے ان کے خلاف کی ہے.



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…