اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سکیورٹی حکام نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے الزامات لگانے پرامریکہ کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیا ہے ۔ امریکی سلامتی کی مشیر نے اتوار کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف موثر کارروائی سے گریز کا واویلا کیاتھا ۔ سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں امریکی مشیر نے اس حوالے سے بات کی ، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اپنے تحفظات بتائے ۔ افغان حکومت کو طالبان سے مذاکرات ملتوی کرنے کا بلاواسطہ ذمہ دار ٹھہراتے وہئے سکویرٹی عہدیدار نے کہا کہ امریکی مشیر کو واضح طورپر بتاد یاگیا ہے کہ مذاکراتی عمل کا آغاز افغان حکومت کی وجہ سے معطل ہووا ہے ۔ لہذا امریکہ کا بل میں موجودہ اپنی من پسند حکومت کے رویے کا بھی جائزہ لے ۔