اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت کی عدالت نے ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کواشتہاری قراردے دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق گلگت کے تھانہ ائرپورٹ میں ایک شہری نے الطاف حسین کی متنازع تقریرکے خلاف مقدمہ درج کرایاتھاجس پرعدالت کے جج راجاشہبازخانے الطاف حسین کواس مقدمے میں اشتہاری قراردے دیاہے اورالطاف حسین کودس ستمبرتک عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیاہے۔واضح رہے کہ الطاف حسین کے خلاف گلگت میں مجموعی طورپرنومقدمات درج ہیں ۔